اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش لبنان اور عراق میں صہیونیوں کی خواہشات کے مطابق عمل کررہا ہے اور مسلمانوں میں اختلافات کو ہوا دینے میں مصروف ہے اور اس سے ان ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیاسی مسائل کے ممتاز تجزیہ نگار اور ماہر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ سے وابستہ عرب ممالک نے صہیونی و تکفیری جرائم کے حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے کہا کہ تکفیری گروہ اور علاقے میں ان کے حامی، صہیونی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔
تکفیری گروہ داعش کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا: سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر نیست و نابود ہوجائے گا۔
اخبار السفیر نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ سید حسن نصراللہ مدتوں قبل عراق کے کردوں اور داعش کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں کی پیشنگوئی کرچکے تھے، کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اپنے تجربات اور موجود حقائق کی بنیاد پر معتقد ہیں کہ علاقے میں ایک بھی اسلامی مذاہب کا پیرو اس دہشتگرد گروہ داعش کے انحرافی افکار کو قبول نہیں کرتا۔
اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر شام کے معلولا اور قارہ شہروں میں عیسائیوں کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان شہروں کی عیسائي برادری کی مدد کے لئے کسی بھی کوشش و مدد سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
.......
/169